30 جون 2025 - 14:48
غزہ: نہتے فلسطینی شہریوں پر صہیونی درندوں کی فائرنگ میں 4 فلسطینی شہید

غزہ کے علاقے خان یونس میں امداد کے حصول کے لئے آنے والے فلسطینیوں پر صہیونی فوج کے حملوں میں 4 مزید فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عرب میڈیا کے مطابق جبری انخلاء کے احکامات کے بعد مشرقی غزہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اسرائیلی فورسز کے غزہ پر 50 فضائی حملے کیے جن میں خان یونس میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ گذشتہ روز غزہ پر صہیونی درندوں کے حملوں میں امداد کے منتظر خواتین اور بچوں سمیت 72 فلسطینی شہید ہوئے۔
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بتایا کہ غزہ کے لئے ایک نئے معاہدے پر کام کر رہے ہیں۔
بدر عبدالعاطی نے مزید کہا کہ معاہدے میں اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے 60 دن کی جنگ بندی شامل ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha